Posts

Showing posts from July, 2020

Featured post

ٹماٹر والی مچھلی/Tomato Fish Recipe

  ٹماٹر والی مچھلی n اجزاء ٹماٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس عدد مچھلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کلوگرام آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ضرورت پسی ہوئی لال مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ ادرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۱۰گرام پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۵۰گرام لیموں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوعدد گرم مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب منشار دہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا کلو نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب پسند ٹماٹرکا گودا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوبڑے چمچ مکھن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۵۰گرام     ترکیب۔ مچھلی کو صاف کر کے اس کے ٹکڑے کرلیں۔اور ان ٹکڑوں پر لیموں نچوڑکرنمک مرچ لگائیں۔ادرک کچل کر مچھلی کے ٹکڑوں میں ملائیں۔ تقریباً تین گھنٹے کے لئے پڑے رہنے دیں اور اس میں مچھلی کے ٹکڑے ڈال کر تلیں   جب مچھلی کے ٹکڑے رنگت تبدیل کرنے لگیں تو اس میں ٹماٹروں کے ٹکڑے بھی ڈال ڈیں پانچ منٹ کے بعد تمام اجزاءتیل نتھار کر باہر نکالیں اور ایک الگ برتن میں نکال کر اوپر مکھن اور دہی ڈال دیں ساتھ ہی گرم مصالحہ اور ٹماٹرکا گودا بھی ڈال دیںاوپر ڈکھن دے کر آگ پر رکھیں آنچ   ہلکی رکھیں جب پانی خشک ہو جائے تو برتن کو نیچے اُتار لیں اور برتن سے نک...

Erum Leaves Kabab (گچے)

Image
گچے معزز اور محترم قارئین، اروی   ایک قسم کی سبزی ہے   جو پاکستان میں تین قسم کی بوئی جاتی ہے۔ مگر دنیا میں اسکی سات اقسام ہیں۔اروی ایک قوت بخش سبزی ہے جسکا مزاج سرد ہے ذائقے میں یہ مشروم یا کھمبی سے ملتی ہے   لیکن اسکے فوائد بےشما ر ہیں۔   یہ سانس اور گردے کے امراض کے لئے مفید ہے۔ اسکے علاوہ یہ معدے کو بھی قوت بخشتی ہے۔ وہ تمام بچے جو صرف آلو کھاتے ہیں اروی انکے لئے آلو سے بہتر متبادل ہے کیونکہ اس میں نشاستہ کہ اتنی مقدار نہیں ہوتی جتنی آلو میں ہوتی ہے۔   اروی جوڑوں کے لئے بھی مفید ہے اور ایسے تمام افراد جنکا حکمت کی رو سے مزاج بلغمی یا گرم تر ہو انکے لئے مفید ہے۔     اروی کی سبزی مصالحے میں بھی بنتی ہے اور اسکو گوشت کے ساتھ بھی پکایا جاتا ہے۔ یہ دونوں طرح لذیذ پکتی ہے۔ اروی کے پتے بھی غذائیت کے حامل ہیں اور ان میں بھی بے شمار وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔   اروی کے پتوں کو توے پر گرم کر کے اگر درد والی جگہ مژلا گٹھنے   پر باندھا جائے تو یہ   بند گوبھی کے پتے کی طرح زہر اور درد چوس لیتے ہیں۔   اور سنکائ بھی اچھی...

Chanay Ki Daal Ki Chanchian (چنے کی دال کی چنچیاں)

Image
چنے کی دال کی چنچیاں معزز اور محترم قارئین، ایک زمانہ تھا جب بڑی بوڑھیاں گھروں میں ہی مصالحے پیستی اور مختلف اشیا جو      اب بازاروں میں دستیاب ہیں گھروں میں ہی بناتی تھیں مژال کے طور پر مربے، چٹنیاں، اچار اور بڑیاں۔ آُ پ نے بڑیوں کا ذکر تو سنا ہی ہوگا۔   بڑیاں بنانے کے عمل کو بڑیاں توڑنا کہا جاتا تھا۔    انکے بنانے کا عمل بہت ہی صبر آمیز ہوتا تھا بڑیاں مونگ   مسور یا چنے   کی دال کی بنائی جاتی ہیں۔   اسکے لئے دال کو دھو کر   ایک رات کے لئے   پانی میں بھگو کر رکھ دیا جاتا ہے۔ پھر اگلی صبح انکو سل یا قیمے والی مشین میں باریک پیس کر ان میں تھوڑی سی قصوری میتھی اور   نمک مرچ اور تھوڑا سا گرم مصالحہ ملا کر انکی گولیاں سی بنا کر سکھا دی جاتی ہیں۔ پھر انکو   ڈبے میں ڈال کر محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ جب پکانے کا دل کیا تو   انکو پکانے سے پہلے ہلکا سا ابال کر   اور پھر فرائی کر کے آلو کا سالن بنا کر اس میں ڈال   دیا جاتا ہے۔ بڑیاں بازار سے بنی بنائی بھی ملتی ہیں لیکن اسکی گارنٹی نہیں ہوتی کہ ...

Khandian (بیسن کی کھنڈیاں)

Image
بیسن کی کھنڈویاں معزز اور محترم قارئین، بیسن کی کھنڈیاں یا کھنڈویاں  گجراتی ڈش ہے اور  پاکستان اور ہندوستان میں یکساں مقبول ہے۔  گرمیوں میں یہ عام طور پر زیادہ بنائی جاتی ہیں۔ پاکستان میں زیادہ تر لوگ جو ہندوستان سے ہجرت کر کے یہاں آئے یہ ڈش بناتے ہیں مگر مقامی آبادی کے لوگوں کو اسکا ذائقہ تو بہت  پسند ہوتا ہے مگر وہ اسکو بنا نہیں پاتے۔ خاص طور پر جنوبی پنجاب میں اس ڈش کو بہت پسند کیا جاتا ہے مگر مقامی آبادی کو بنانے میں مشکل ہوتی ہے تو وہ بہتر خیال کرتے ہیں کہ اپنے اردو بولنے والے دوستوں سے فرمائش پر بنوالیں۔  اس طرح  کی اور بھی بہت سی ڈشز ہیں جیسے اروی کے پتوں کے کباب اور انکا سالن اور بیسن کی کڑھی اور دال کی مونگچیاں جنکو دال کے کوفتے بھی کہتے ہیں۔ ہم وہ سب ڈشز آپکو بنانا سکھائیں گے  ۔ مگر سیکھنے کے بعد  آُ پ  اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ اخوت اور محبت کا وہی  سلسلہ قائم رکھیں گے جو پہلے تھا۔  آپ انکو بنانے کے بعد آپ  اپنے ان دوستوں کو کھلائیں گے تو وہ بھی حیران رہ جائیں گے کہ یہ آپ نے کیسے سیکھ لی...

Egg Fried Chinese Biryani

Image
Biryani is a rice dish of Pakistan India and Bangladesh. It is equally famous in central Asia and gulf states. It is cooked with chicken, beef and meat. In Bangladesh it is also cooked with fish. Hit has many varieties like Haider Abadi Biryani which is cooked with marinated meat in yoghurt and spices, Bombay Biryani and Sindhi Biryani where you add potatoes in it along with meat. Haider Abadi biryani is famous for its rich spices and fragrance. It is a bit spicy as compared to other Biryanis. Today We are adding another type of Biryani in long list of magnificent Biryanis. It is called Chinese Biryani. It is a substitute of egg fried rice. Mostly people of south Asia who like spices don’t like egg fried or Chinse cuisine due to minimum amount of spices. This Chinese Biryani will satisfy their taste buds too. You can change the amount of spices according to your taste. Let’s start.   You will need; Rice (boiled with small amount of vinegar and salt ) ____...